18 جون 2013 - 19:30
صدر زرداری کے خلاف ثبوت نہیں مل سکے

سوئس حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کے صدر زرداری کے خلاف ثبوت نہیں مل سکے ھیں اس لئے اب کارروائی نہیں ہوسکتی ۔

ابنا: سوئس حکام کی جانب سے پاکستانی وزارت قانون کوملنے والاخط بالآخرمنظر عام پر آگیاہے خط میں سوئس حکام نے واضح کیاہے کہ صدر زرداری کے خلاف سوئس کیس کھولنے کا وقت گزر گیا، اب ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی،سوئس اٹارنی جنرل نے خط میں لکھا ہے کہ ایسے کیسزکے لیے مخصوص 15 برس کی آئینی مدت پوری ہوچکی ہے جبکہ صدرزرداری کیخلاف نئے شواہد یا حقائق بھی نہیں مل سکے اس لیے اب سوئس عدالتوں میں یہ مقدمات دوبارہ نہیں کھولے جاسکتے۔خط میں مزید کہاگیا ہے کہ 25اگست 2008ء کو مقدمات بند کردیے گئے تھے۔
 واضح رہے کہ سوئس کیسزکھولنے کے لیے پاکستانی حکومت نے5 نومبر2012ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پرسوئس حکام کوخط لکھا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲